• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے 4 ہفتوں کا وقت دیا ہے: شیخ رشید


وزیرِ اعظم عمران خان کی عدالتِ عظمیٰ میں پیشی کے حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 4 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سانحۂ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان کی طلبی کے موقع پر عدالتِ عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے عدالت کو یقین دلایا ہے کہ جو بھی ذمے دار لوگ ہیں ان کو بے نقاب کریں گے، خوا وہ کوئی بھی ہوں۔

اس سے قبل عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ کوئی گیم شروع نہیں ہو رہا، گیم صرف عمران خان کا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ حکومت 5 سال پورے کرے گی، اے پی ایس کے شہداء کے لواحقین کی درخواست آئے گی تو کارروائی کریں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان قابلِ احترام اور پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اس کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پوری قوم، حکومت اور وزیرِ اعظم سب پر لاگو ہوتے ہیں، عدالت کے فیصلے پر اٹارنی جنرل بہتر بات کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں وزیرِ خارجہ نہیں ہوں کہ ٹی ٹی پی کے مذاکرات کا علم ہو۔

تازہ ترین