ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 84 پاکستانی گرفتار کر لیئے گئے، ایران میں گرفتار افراد کو تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق ایران میں گرفتار افراد کو تفتان میں راہداری گیٹ پر لیویز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ان افراد کو ایران کی حدود میں مختلف سرحدی علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا جو کہ غیر قانونی دستاویزات کے بغیر سفر کر رہے تھے۔
ان گرفتار افراد میں سے 60 کا تعلق پنجاب، 13 کا خیبر پختون خوا اور 11 کا سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ابتدائی تفتیش کے بعد تمام گرفتار افراد کو تفتان میں لیویز تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم انہیں مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار افراد ملک میں بے روزگاری سے تنگ آ کر روزگار کے لیے غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے یورپ جانے کے خواہش مند تھے۔