• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے آلودگی میں اضافہ

بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی پنجاب میں حالیہ ہفتوں میں 47 ہزار مرتبہ آگ لگائی گئی۔ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق صرف منگل کو ہی 5 ہزار سے زائد مرتبہ آگ لگائی گئی۔ 

ایک تحقیق کے مطابق بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں ہر سال 35 ملین ٹن فصلوں کی باقیات جلائی جاتی ہیں۔ 

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے نئی دلی کی فضائی آلودگی کا بحران بڑھا ہے اور آج دلی کے کئی مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس 400 کے قریب رہا، جو کہ عالمی ادارہ صحت کی مقررہ محفوظ حد سے 16 گنا زائد ہے۔

تازہ ترین