قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل منفرد انداز میں ٹیم کا حوصلہ بُلند کرلیا۔
بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹرز کی تصویر شیئر کی جس کا اُنہوں نے ایک خصوصی کیپشن لکھا۔
اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شاعر مخدومؔ محی الدین کے اشعار لکھے۔
حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
حکومت دماغوں پے نہیں دلوں پے کرنی ہے
شجاعت اطا عت کے امین بنو
رحمتِ پروردگار ساتھ لے کے چلو
چلنا ہے زندگی ٹھہرا کیا جیت کیا ہار
بس چھوڑو رسم پرانی
تم اپنی بساط او رفتار لے کے چلو
کپتان بابر اعظم کے والد نے قومی ٹیم کے لیے حوصلہ بخش پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپ اپنا بہترین کریں، ہماری قوم بہترین ہی اپنی دعاؤں میں مانگ رہی ہے۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم کم ترین آپ کے لیے سجدے میں ہیں۔‘
آخر میں اُنہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔