• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیسف نے 23 گاڑیاں ای پی آئی کے حوالے کی ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ یونیسف نے 23 گاڑیاں ای پی آئی کے حوالے کی ہیں۔

اسلام آباد میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا مہم کے لئے بھرپور تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیسف نے ای پی آئی کو 23 گاڑیاں حوالے کیں، ان گاڑیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کوریج کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیےجارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ گاڑیاں ہائی رسک اور دور دراز کے علاقوں میں کلیدی کردار ادا کریں گی، خسرہ اور روبیلا کی مہم 15سے 27 نومبر تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین