• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے دبئی کرکٹ گراؤنڈ میں اس ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنادیا


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے ہیں جو کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس ورلڈکپ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔

جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے، جو کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرا بڑا اسکور ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑا اسکور کرنے والی چوتھی ٹیم آسٹریلیا ہے جس نے سری لنکا کے خلاف پہلے  بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر  154رنز بناسکی تھی۔

چھٹے نمبر پر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم پاکستان ہے جس نے بھارت کے 151 رنز کے جواب میں اپنے پہلے میچ میں بغیر کسی نقصان کے 152 رنز بنائے تھے اور بھارت کو باآسانی شکست دینے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

آٹھویں نمبر پر پھر پاکستان کا نمبر آتا ہے جس نے افغانستان کے 147 رنز کے جواب میں پانچ وکٹوں پر 148 رنز بناکر افغانستان کی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا تھا۔

دسویں نمبر پر جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جس نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے 143 رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناکر کالی آندھی کو شکست سے دو چار کیا تھا۔

تازہ ترین