• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کنٹرول کرنے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا بے بس


ڈینگی اور دوا کی قلت دونوں پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگئی۔ لاہور کے بعد پشاور میں بھی بخار کی دوا کی قلت پیدا ہوگئی۔

بخار کی جن دواؤں کی قلت پیدا ہوئی ہے ان کی متبادل دوائیں بھی نایاب ہوگئی ہیں۔ جس کے باعث مریض اور انکے اہل خانہ پریشان ہیں۔

دوسری جانب چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی سے 371 افراد متاثر ہوئے۔ 283 کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے تاہم اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کم ہونے کا رجحان جاری ہے جہاں ایک دن میں 45 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کے پی میں ڈینگی کے ڈیڑھ سو سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے، پشاور میں دس مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین