سکھر(بیور ورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی نے 23مئی سے شروع ہونیوالی پولیو کے خاتمے کی مہم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں معاشرے کے ہر شخص کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی تب ہی اس موذی مرض سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین اپنی قومی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلوائیں۔