• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم آج سے شروع


کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے 12 روزہ انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کا آغاز ہورہا ہے، مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مہم میں سندھ کے ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ملک نے کہا کہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جبکہ 60 فیصد سے زائد مہم اسکولوں میں بچوں کو ٹیکے لگاکر مکمل کی جائے گی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ملک نے کہا کہ لاہور میں 48 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ڈاکٹر فیصل ملک نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا جان لیوا بیماری ہے، والدین اپنے بچوں کو ضرور ویکسینیٹ کروائیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مہم کے دوران 5 سال کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

تازہ ترین