• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 39 نئے کیسز، ایک مریض کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3318 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7605 ہوگئی۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 220 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 452459 ہوچکی ہے۔ اب تک 6585204 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک472241 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 12177مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 11959 گھروں میں، 23 آئسولیشن سینٹرز میں اور 195مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 190مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 39 نئے کیسز میں سے31 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 12، ضلع شرقی 10، کورنگی5، ضلع وسطی 2، ملیر اور غربی سے 1-1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدر آباد 4، بدین، دادو، قمبر اور کشمور سے 1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں91351 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اس طرح اب تک 23158095 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین