• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رضوی کی رہائی: فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس چند روز میں متوقع

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے معاملے پر اہم اجلاس چند روز میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعد رضوی کی رہائی کے معاملے پر فیڈرل ریویو بورڈ (ایف آر بی) کا اجلاس چند روز میں اسلام آباد میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آر بی 3 ججز پر مشتمل ہوگا جس کی سربراہی جسٹس باقر رضا کریں گے۔

حکومت نے ایف آر بی میں علامہ سعد رضوی کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست میں حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی ایل پی اب کالعدم نہیں رہی اور سعد رضوی کا نام بھی فورتھ شیڈول سے نکل چکا ہے۔

حکومتی درخواست میں کہا گیا کہ سعد رضوی کو رہا کردیا جائے تو اعتراض نہیں ہوگا۔

تازہ ترین