• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل فلم ’جے بھیم‘ نے مقبولیت میں’گاڈ فادر‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی(پی پی آ ئی)ابھارت کی تامل زبان کی ایک فلم ’جے بھیم‘ کو آئی ایم ڈی بی پر صارفین نے سب سے زیادہ اچھی فلم کا درجہ دیا ہے اور اس نے ’دی شاشانک ریڈیمپشن‘ اور ’دی گاڈ فادر‘ جیسی بڑی کلاسک فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے حوالے سے ما ہرین نے کہا کہ یہ بھارتی فلموں کے تازہ ترین سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں دلتوں کے خلاف جبر کی کہانیاں بیان کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دلت ہندو ذات پات کی سخت درجہ بندی میں سب سے نچلے درجے میں شمار ہوتے ہیں۔دلت ہندوستان کی آبادی کا تقریباً 20 فیصد ہیں۔ حالانکہ ان کے تحفظ کے لیے قوانین ہیں لیکن اس کے باوجود انھیں روز مرہ زندگی میں امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار ٹی جے گیانویل ہیں جبکہ تامل فلم اسٹار سوریہ نے اپنی اس فلم میں خود مرکزی کردار ادا کیا ہے،یہ فلم میں تامل سینما کی ایک نئی تحریک کا حصہ ہے جہاں کئی نوجوان فلم ساز دلتوں کے خلاف جبر کی کہانیاں بیان کر رہے ہیں۔

تازہ ترین