• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کیخلاف سیریز: بابر اعظم کی نئی تصاویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف سیریز سے قبل اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ اُنہوں نے  بنگلادیش کے خلاف سیریز سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن کے دوران لیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان اور شاہنواز دھانی سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

ایک تصویر میں بابر اعظم کِٹ پہنے پریکٹس کررہے ہیں اور کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔

بابر اعظم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کرکٹ پر واپسی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کل ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو شیڈول ہیں۔

تازہ ترین