• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عصر ملک کا ملالہ کیلئے پہلا پیغام

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے نکاح کے بعد اہلیہ کے لیے سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کردیا۔

عصر ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اور ملالہ کے نکاح کے دن کی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اس نوبیاہتا جوڑے کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے عصر ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ملالہ میں، مجھے سب سے زیادہ معاون دوست، ایک خوبصورت اور مہربان ہمسفر ملا ہے۔‘

عصر ملک نے لکھا کہ ’میں اپنی باقی زندگی ملالہ کے ساتھ گزارنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے نکاح پر نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘

آخر میں عصر ملک نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اپنی کرکٹ ٹیم کی روایت پر عمل کرتے ہوئے ہمیں فتح کا کیک کاٹنا پڑا۔‘

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

تازہ ترین