پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گزشتہ روز ہوئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دھبہ قرار دیدیا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کا بیان گزشتہ دن کا مشترکہ اجلاس ملکی تاریخ میں سیاہ دھبے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعے درجنوں بلز بلڈوز کرنے کا حکومتی طرزِعمل جمہوری روح کے منافی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ نظام اپنے حق میں دھاندلی کے لیے استعمال کر کے کیا حکومت خود کو عوام کے قہر و غضب سے بچاسکتی ہے؟