• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 گھنٹے تک زمین پر بیٹھ کر انتظار کرنیوالے مسافروں سے وزیر ریلوے نے معافی مانگ لی


وزیر ریلوے اعظم سواتی نے لاہور اسٹیشن پر 7 گھنٹے تک زمین پر بیٹھ کر ٹرین کا انتظار کرنیوالے مسافروں سے معافی مانگ لی۔

 اعظم خان سواتی نے لاہور اسٹیشن کے دورے میں ڈی ایس ناصرخلیلی سمیت 3 افسران کو تبدیل کرنے کاحکم دے دیا۔

وزیر ریلوے نے  ڈویژنل کمرشل آفیسر انور سادات اور ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر شاہد رضا کو بھی تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ جو مسافروں کی عزت نہیں کرے گا وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافر 7 گھنٹے سے زمین پر بیٹھ کر ٹرینوں کا انتطار کر رہےتھے، ان بچیوں سے بھی معافی مانگتا ہوں جو ٹرین کے انتظار میں 7 گھنٹے سے زمین پر بیٹھی تھیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ مسافروں کو عزت نہ دینے والے افسران کی ریلوے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

تازہ ترین