کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین ہٹی کے قریب واقع جھگیوں میں آج صبح آگ لگ گئی، تاہم اس پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین ہٹی کے قریب آگ لگنے سے تمام 100 جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ جھگیوں میں آگ لگنے کی وجہ کا بھی تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔
متاثرین کو خدشات نے گھیر لیا ہے کہ سخت سردی میں انہیں سر چھپانے کی جگہ اب کہاں ملے گی؟
بچے اور بڑے جلنے والی جھگیوں کی راکھ میں سے بچا کچہ سامان تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 3 فائر ٹینڈر روانہ کیئے گئے تھے۔
فائر ٹینڈر نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔