Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے استفسار کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی آڈیو ٹیپ کی فارنزک ہوئی ہے تو اب انتظار کس چیز کا ہے؟
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میاں افتخار حسین نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو صادق و امین کہا تھا۔
اے این پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں، پاکستان اب مزید تجربہ گاہ بننے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔