• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی فراہمی کیلئے معاونت کرنا بار کی ذمہ داری، چیف جسٹس

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ فراہمی انصاف میں معاونت کرنا بار کی ذمہ داری ہے تاکہ عدالتیں قانون کے مطابق مقدمات کے جلد فیصلے کر سکیں ،وکالت محترم پیشوں میں سے ایک پیشہ ہے اس لئے وکلا ء ججوں کا احترام اور مقدمات کو میرٹ پر چلا کر اپنے پیشے کے وقار ،احترام اور سا لمیت کا خیال رکھیں ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوموار کے روز پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین فرحان شہزاد کی سربراہی میں آنے والے 8 رکنی وفد کے اراکین کیساتھ ملاقات کے دوران کیا ، جہاں فرحان شہزاد نے انہیں پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام 3 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے سیمینار میں شرکت کی بھی دعوت دی، چیف جسٹس نے کہاکہ میں وکالت کے پیشہ سے ہی منسلک ہوں اس لئے میں نے بار زکے جانب سے دوروں کی دعوت کو ہمیشہ قبول کیا ہے ،انہوں نے وفد کو اپنے تجربات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین