• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب کی کورٹس میں واپسی

پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے دوبارہ ٹینس کورٹس کا رخ کر لیا ، وہ لاہور میں ہونے والی گراس کورٹس ٹینس چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے کہا ہے کہ شادی کی وجہ سے ٹینس سے بریک لی تھی ، اب ایک وقفے کے بعد ٹینس کورٹس میں واپسی پر بہت پر جوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے کی طرح کھیلنا چاہتی ہوں اور میرا گول ہے کہ میں اب سب ٹورنامنٹس میں حصہ لوں اور رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھوں۔

سارہ محبوب نے کہا کہ شادی کے بعد کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ، یہ بس شوق کی بات ہے، اگر آپ کو شوق ہے تو پھر شادی ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا ، ٹینس میرا شوق ہے اس لیے میں کھیل رہی ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے میری فیملی نے مجھے بہت سپورٹ کیا ، اب میرے سسرال والے مجھے سپورٹ کر رہے ہیں ۔

سارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر اور سسرال والے کہتے ہیں کہ میں ٹریننگ کروں اور کھیلوں اور یہی وجہ ہے کہ اب میں یہاں ہوں، مجھ پر دباؤ ہے کہ میں نے اچھا کھیلنا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں نے ٹینس سے انجوائے بھی کرنا ہے۔

تازہ ترین