• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیکر سرد خانے منتقل کردیا تاہم 6 گھنٹے بعد مردہ شخص اچانک زندہ ہوگیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونے و الے 45 سالہ شہری سری کیش کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

بعد ازاں سری کیش کو سرکاری اسپتال نے پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ قرار دے دیا اور اہل خانہ کے اسپتال پہنچنے تک کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ مردہ خانے میں موجود سری کیش 6 گھنٹے گزرنے کے بعد سانس لینے لگا اور جب اہل خانہ اس کی میت لینے اسپتال پہنچے تو وہ سانس لے رہا تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق مردہ شخص میں 6 گھنٹے بعد سانسوں کا آجانا کسی معجزے سے کم نہیں تاہم اب بھی سری کیش کومہ میں ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید