• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں حقیقی زندگی میں کافی شرمیلا ہوں، شاہ رخ خان


بالی ووڈ نگری میں رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی  حقیقی زندگی میں کافی شرمیلے ہیں۔

شاہ رخ خان نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’وہ اپنی حقیقی زندگی میں اتنے رومانٹک نہیں ہیں بلکہ وہ کافی شرمیلے ہیں ایسی باتیں کرنے کے لیے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ ان کا خیال ہے کہ وہ کافی مزاحیہ انسان ہیں وہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتے ہیں، کسی کو بھی ہنسا سکتے ہیں تو ان کی کمپنی اچھی ہے‘۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ’ گوری خان نے ان کے کام کے حوالے سے کبھی کوئی شکایت نہیں کی‘۔

اداکار نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’ فلم بازی گر میں جب انہوں نے ایک لڑکی کو چھت سے پھینکنے کا سین کیا، اس وقت سے تو اس کا منہ بند ہوگیا ہے بالکل‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ انہوں نے گوری کو یہ بات واضح کردی ہے کہ وہ اپنے ہر طرح کے سین پورے جذبات کے ساتھ عکس بند کرواتے ہیں‘۔

انہوں نے اتنی بات کہتے ہی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ صرف مذاق ہے آپ لوگ اس کا غلط مطلب نہیں لیجئے گا‘۔

تازہ ترین