• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کو ڈراما قرار دے دیا



وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کو ڈراما قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بتانے کے بجائے کہ لندن کے فلیٹس کا پیسا کہاں سے آیا، عدلیہ اور فوج کو بُرا بھلا کہا جارہا ہے، افسوس کہ لاہور کے فنکشن میں جہاں چیف جسٹس کو بُلایا گیا وہاں ایک مجرم نے تقریر کی۔

اسلام آباد میں کامیاب جوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ ایک کاغذ نہیں دکھاسکے لندن کے چار فلیٹس کس پیسے سے خریدے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آڈیو ٹیپس نکل رہی ہیں ججز کے نام آرہے ہیں، آڈیو ٹیپس کا ڈرامہ ہورہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور کے پروگرام میں چیف جسٹس کو بلایا جاتا ہے، ادھر مجرم تقریر کرتا ہے، وہ تقریر کرتا ہے جو ملک سے جھوٹ بول کر بھاگا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 25 سال پہلے سیاست میں آیا تو کہا تھا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، قومیں غریب تب ہوتی ہیں جب ملک کا سربراہ،وزراء پیسہ چوری کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں توبرا بھلا ہوں ہی یہ مجھے کہتے ہیں میں بہت ظالم ہوں، یہ مجھے بھی سپریم کورٹ لے کرگئے میں نے ایک ایک چیز دی،سپریم کورٹ نے مجھ سے 40 سال پرانے کاغذ مانگے میں نے دیے، یہ ایک کاغذ بھی نہیں دکھا سکے کہ لندن فلیٹس کس پیسے سے خریدے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے میں تھوڑا وقت لگ رہا ہے۔

تازہ ترین