کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ اورپی پی ایچ آئی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ، اس موقع پر پارلیامانی سیکریٹری قاسم سومرو، سیکریٹری صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ، سی ای او پی پی ایچ آئی زاہد عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ’ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء‘ کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیرِ ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بریفنگ دی۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیز کے مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں۔
پاکستانی کینیڈین قیصر صغیر میو نے آٹزم کے حوالے سے آگاہی کے لئے ٹورنٹو سٹی ہال سے ملٹن ٹاؤن ہال تک 50 کلومیٹر واک کی۔ ملٹن پہنچنے پر شہر کے میئر گورڈن کرینٹز ، مقامی رہنما ندیم اکبر کھٹانہ اور کونسلر سیمی اعجاز نے ان کا استقبال کیا۔
مشرقی بنگلور میں مرنے والی جلد کی ڈاکٹر کارتیکا ریڈی کی موت کا معمہ آخر کار حل ہوگیا، پولیس نے خاتون کے شوہر اور جنرل سرجن ڈاکٹر مہندر ریڈی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے حتمی دلائل جاری ہیں، حتمی دلائل کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کر دیئے۔
اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری، پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی مہارت کو سراہا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں مبینہ خودکشی کی کوشش کرنے والا ملزم دم توڑ گیا۔
جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کی سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
اسلامی امارت افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی جانب سے 2 مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں، جس مین دعویٰ کیا گیا کہ افغانستان نے پاکستانی افواج کے ٹینکرز کو قبضے میں لے لیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھالیا۔
ماہرینِ صحت نے تنبیہ کی ہے کہ زیادہ پروٹین کھانا اتنا ہی نقصان دہ ہو سکتا ہے جتنا اسے کم کھانا۔