• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال: اسپنرز نے مشکل میں ڈال دیا، ویسٹ انڈیز پر شکست کے سائے

گال (جنگ نیوز) اسپنرز نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا۔ سری لنکا کو فتح کے لیے 4وکٹیں درکار ہیں۔ گال میں چوتھے روز ویسٹ انڈیزکی پہلی اننگز230پر ختم ہوگئی۔ پراوین جیاو کرما نے چار اور رمیش مینڈس نے تین وکٹ لیے۔ جواب میں آئی لینڈز نے دوسری اننگز191 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی ۔کپتان کرونا رتنے 83 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، اینجلو میتھیوز نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی 6 وکٹیں 52 رنز پر گر گئیں۔ رمیش مینڈس چار اور لاستھ امبلڈینیا دو شکار کرچکے ہیں۔

تازہ ترین