پیرس ( نیوز ڈیسک) یورپ کئی ممالک میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ فرانس کے زیر انتظام جزیرے گواڈیلوپ میں بھی گزشتہ روز حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اقداما ت پر شہری مشتعل ہوکر سڑکوں پرنکل آئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے کے لیے فرانس نے اپنی خصوصی دستوں کو بھیجا۔احتجا ج کے دوران مختلف علاقوں میں جھڑپیںہوئیں۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو تباہ کردیا اور اس دوران ایک گاڑی بھی نذر آتش کردی۔