• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی میوزیکل سنڈریلا گالا سے ملالہ فنڈ کیلئے رقم جمع کی جائے گی

لندن ( پی اے ) ایمرالڈ فینل نے کہا کہ اپنی نئی میوزیکل سنڈریلا گالا پرفارمنس کے ذریعے ملالہ یوسف زئی فنڈ کیلئے رقم اکٹھا کرنے کا مطلب ہے ہم سب کیلئے ایک بہت بڑی رقم ہے ۔ دی کراؤن اسٹار فینل نے لکھا اور اس میں لارڈ ایڈریو لائیڈ ویبر کی میوزک کے ساتھ کیری ہوپ فلیچر سٹار ہیں ۔ کوروناوائرس پینڈامک کی وجہ سے مہینوں کی تاخیر کے بعد اسٹیج میوزیکل سمرمیں اوپن ہوا۔ پیر کی شب لندن کے گیلین لین تھیٹر میں ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر اسیر ملک مہمانوں میں شامل تھے۔ پرفارمنس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے فینل نے پی اے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ملالہ دنیا بھر میں ہر ایک کیلئے قابل تقلید ہے خاص طور پر عورتوں اور لڑکیوں کیلئے۔ انہوں نے حقوق انسانی اور مساوی حقوق کیلئے جدوجہد کی اس لیے ان کے فنڈ کیلئے کسی بھی چھوٹے طریقے سے مدد کرنے کا مطلب ہے کہ یہ ہم سب کیلئے خاصی رقم ہو گی ۔ سنڈریلا کو کلاسیکل فیری ٹیل کی مکمل ری اینوویشن قرار دیا جاتا ہے اور یہ فینل کے ایک خاص خیال پر مبنی ہے ۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے موضوعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملالہ جیبسی کسی ایک کے ساتھ کام کر کے کسی بھی طرح کبھی ان کے برابر جرات مند نہیں ہو سکیں گی ۔ لیکن مجھے امید ہے کہ کوئی بھی ایسی کہانی جس کا کردار جواں خاتون ہواچھی چیز ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک لاک ڈائون کے بعد تھیٹر کی واپسی پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز صورت حال ہے‘ یہ بہت دل دہلا والی ہے مجھے یوں لگتا ہے کہ ہم سب نے اسے بہت مس کیا تھا اس لیے میں اب یہاں اپنی موجودگی پر انتہائی مسرور اور شکرگزار ہوں ۔ اس پرفارمنس سے حاصل ہونے والی رقم ملالہ فنڈ میں جائے گی جس کا مقصد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم میں مدد کرنا ہے۔ سر بین کنگسلے اور ان کے اہلیہ ڈینیلا لیوینڈر‘ میوزیشن اینڈ پریزنٹر مائیلینی کلاس‘ برطانیہ گوٹ ٹیلنٹ جج امانڈا ہولڈن‘ ڈیوڈ ولیمز اور ان کی والدہ کیتھلین اورفلم میکر پال فیگ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
تازہ ترین