• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ’جمہوریت‘ سے متعلق کانفرنس میں پاکستان سمیت 110 ممالک مدعو

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا نے دسمبر میں جمہوریت پر ہونے والے ورچوئل سربراہی اجلاس میں 110 ممالک کو مدعو کیا ہے، جس میں بڑے مغربی اتحادی عراق، بھارت اور پاکستان بھی شامل ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی فہرست کے مطابق امریکا کے حقیقی حریف چین کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

امریکا نے تائیوان کو مدعو کیا ہے جو بیجنگ اور واشنگٹن کے مابین مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس‘ آئندہ برس اس کے دوسرے ایڈیشن میں ذاتی ملاقات سے قبل 9 اور 10 دسمبر کو آن لائن ہو گا۔

تازہ ترین