• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں کورونا سے مزید 7 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او

پیرس (جنگ نیوز )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ یورپ اب بھی کورونا وائرس کی ’مضبوط گرفت‘ میں ہے اور اگر یہی رجحان جاری رہا تو رواں موسم سرما میں ہلاکتوں کی تعداد 22لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نبرد آزما ہے جس کی وجہ سے رواں ہفتے آسٹریا میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ جرمنی اور نیدرلینڈز بھی پابندیوں کے اعلان کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین