• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی قطر میں طالبان سے مذاکرات کرینگے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت اور افغان طالبان کے درمیان افغانستان کے معاشی بحران اور دہشت گردی سمیت اہم معاملات پر بات چیت آئندہ ہفتے قطر میں شروع ہو گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے یہ مذاکرات دوروز جاری رہیں گے ۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ٹام ویسٹ داعش اور القاعدہ کے خلاف انسداد دہشت گردی میں تعاون، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی امداد، افغانستان کے معاشی بحران کے علاوہ ان امریکی اور افغان شہریوں کے انخلا پر بھی طالبان سے بات چیت کرینگے جو 20سالہ جنگ کے دوران افغانستان میں امریکا کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین