کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغان عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت اور خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پچاس پزار میٹرک ٹن گندم اور زندگی بچانے والی ادویات کی نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم اور ضروری ادویات افغانستان منتقلی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے فیصلے سے بدھ کو وزارت خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔