• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں 294فیصلے، چار مجرموں کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس چوبیس نومبر کو مجموعی طور پر 294 مقدمات کے فیصلے کئے اور زیرسماعت کیسز میں 431 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے تیرہ اور منشیات کے 49 مقدمات کا فیصلہ سنایا جن میں اسلام آباد کی عدالتوں نے منشیات کے تین، پنجاب میں قتل کے تین منشیات کے14، خیبرپختونخوا میں قتل کے چار منشیات کے تیرہ، سندھ میں قتل کے چار منشیات کے 19 اور بلوچستان میں قتل کے دو مقدمات کا فیصلہ ہوا، جرم ثابت ہونے پر چار مجرموں کو عمر قید دیگر تیرہ کو 49 سال 9 ماہ چار دن قید اور 1520500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 120 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 112 مقدمات کے فیصلے کئے ۔تمام عدالتوں نے 228 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 34 مجرموں کو 36 سال 9 ماہ 9دن قید اور 861681 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین