• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالائق حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہے، اسماعیل راہو

صوبائی وزیر ماحولیات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ نالائق حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہے، عمران حکومت آئی ایم ایف سے معاہدوں کے بعد پیٹرول سمیت دیگر اشیاء مہنگی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر ماحولیات اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے ہی مہنگائی سےعوام پریشان ہے اور اب پیٹرول پمپس بند ہونے سے لوگوں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس بند ہونے سے لوگ دفاتر پہنچ نہیں سکتے ، ملک میں بجلی بند، گیس بند ،روڈ بند ، اسپتال بند، چینی بند اور روٹی بند ایک چیز کھلی رہتی تھی مگر پیٹرول پمپس وہ بھی بند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل حکومت نے عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا اور آج پیٹرول نہیں مل رہا، عوام کو پیٹرول ملے نہ ملے مگر وفاقی وزراء کو تو مفت میں مل جاتا ہے۔

تازہ ترین