• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو بین الاقوامی پلاننگ کے تحت دھاندلی سے لایا گیا، مولانا فضل الرحمان


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بین الاقومی پلاننگ کے تحت دھاندلی سے لایا گیا۔

رحیم یار خان میں ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران ملک کے لیے رسک بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کو بے بس کردیا ہے، لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، پارلیمنٹ کے سامنے ماں، باپ اپنے بچے بیچ رہے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی جبکہ کسان اور مزدور رو رہا ہے، پوچھتا ہوں کیا اسلامی ریاست کا تصور یہی ہے؟

اُن کا کہنا تھاکہ نا اہل، نالائق لوگ ہمارے ملک پر حکمراں ہیں، جب یہ سیاست میں آیا تو میں نے کہہ دیا تھا یہ سیاست کا غیرضروری عنصر ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آج ملک کا بیڑہ غرق ہوگیا، ملک کی معیشت جمود کا شکار ہے، جب سے یہ آیا ہے پاکستان کی معیشت کا ترقی کا تخمینہ زیرو سے بھی نیچےچلا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی کابینہ نے منظوری دی کہ اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے وابستہ کردیاجائے، عمران خان کو بین الاقوامی پلاننگ کے تحت دھاندلی سے لایا گیا۔

تازہ ترین