• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا کی ترقی میں تعاون کر رہے ہیں، سیاحتی و تجارتی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، پرویز الہٰی


قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پاکستان کمبوڈیا کی ترقی میں تعاون کر رہا ہے۔ سیاحت اور تجارت سمیت رابطہ مہم بڑھانے کی ضرورت ہے۔

کمبوڈیا کے سفیر اُنگ شان نے لاہور میں قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔ 

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عالمی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ صحت کی سہولیات اور خوراک کی کمی کے سلسلے میں انسانیت کو درپیش مشکلات کا حل مل جل کر نکالا جا سکتا ہے۔

قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ کمبوڈیا کے طالب علموں کو پاکستان میں مختلف شعبوں کی تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے۔

کمبوڈین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خوبصورت اور امن پسند ملک ہے۔ کمبوڈیا کے شہری طالب علم، تاجر اور سیاح خود کو یہاں محفوظ سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین