• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں انتخابات کا اعلان کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، مقصود کاکڑوی

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما اور سابق کوآرڈینیٹر وزیرِاعظم آزاد کشمیر راجہ مقصود کاکڑوی نے کہا ہے کہ کشمیر میں مسلم لیگ ن کی تنظیمِ نو ناگزیر ہو چکی ہے۔ پاکستان میں کسی بھی وقت الیکشن کا اعلان ہو سکتا ہے ،اس لیے ضروری ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی مضبوط تنظیمِ نو ہو، گزشتہ پانچ برس میں کارکنوں کے ساتھ بہت زیادتیاں کی گئیں جن کا ازالہ بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز نامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ مقصود کاکڑوی نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں اگلا دور ن لیگ کا ہی ہوگا، موجودہ حکومت مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، مہنگائی سے نجات کیلئے عمران سے چھٹکارا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائیں، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتیں قابوں میں نہیں آرہیں تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے، وزیراعظم استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں، چینی کے بعد پٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے، ہمیں سابق وزیر اعظم قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کا ہر فیصلہ قبولہے، جماعت کی مضبوطی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین