• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کے انتخابات میں صدر نکولس ماڈورو کی برتری

کراکس (نیوزڈیسک)وینیزویلا میں منعقدہ صوبائی و بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق صدر نکولس ماڈورو کی جماعت نے 23 صوبوں میں سے 20 میںسبقت حاصل کرلی ہے۔وینیزویلا کے عوام نے 23 گورنر، 335مئیر اور 2471بلدیہ اسمبلی ارکان کا تعین کرنے کیلئےرائے دہی میں حصہ لیا۔قومی الیکشن کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برسراقتدار وینیزویلا متحدہ سوشلسٹ پارٹی نے دارالحکومت کراکاس سمیت 20صوبوں میں میدان مار لیا ہے۔حکمران جماعت، جو عظیم محب وطن قطب اتحاد کے طور پر انتخابات میں شامل ہوئی نے 335نشستوں میں سے 205 میں کامیابی حاصل کی ہے۔حزب اختلاف کی جماعتوں نے 3 ریاستوں میں کامیاب ہونے کے علاوہ 117 بلدیات میں فتح حاصل کی۔دوسری جانب وینیز ویلا کے صدر نکولس ماڈورو کے سب سے بڑے مخالف امریکا نے اِن انتخابات کو غیرشفاف اور غیرآزادانہ قرار دیا ہے۔
تازہ ترین