• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے تعلق رکھنے والی چار سالہ عریش فاطمہ دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل بن گئیں۔ اس بچی نے مائیکروسافٹ ورڈ اور مائیکروسافٹ آفس چلانا لاک ڈاؤن کے دوران اپنے والد سے سیکھا۔ اچھی یادداشت کے باعث دونوں سافٹ ویئرز میں مہارت حاصل کی۔ اس میں غیر معمولی صلاحیت ہے کہ وہ کمپیوٹر سے متعلق چیزیں بہت جلدی سیکھ جاتی ہے۔ 

ان کے والد نے جو کہ خود بھی آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں ، انہوں نے اپنی بیٹی کی ذہانت اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کو کمپیوٹر اسکلز سیکھنے میں ان کی بھرپور رہنمائی کی یہی وجہ ہے کہ عریش فاطمہ نے محض 4 سال کی عمر میں مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کے امتحان میں 831 نمبر لے کر یہ اعزاز حاصل کیا ۔

ایم سی پی کے امتحان میں کامیابی کےلئے کم سے کم اسکور 700 ہے، جب کہ عریش فاطمہ نے اس سے کہیں زیادہ نمبر لے کر انوکھی تاریخ رقم کی ۔عریش فاطمہ کے والدین پرعزم ہیں کہ وہ ایک دن پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ والد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر کی حیثیت سے اپنی بیٹی کو بھی اسی میدان میں کامیاب دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

عریش فاطمہ اور اس کے والدین نے گورنر ہاؤس کراچی میں صدر مملکت عارف علوی ے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ان کی کم عمری میں کامیابیوں کی تعریف اور کہا کہ میں عریش کے روشن مستقبل کے لیے پُر امید ہوں۔

تازہ ترین