گراس کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں واک اوور دینے پر عیشا جواد اور مہک کھوکھر نے احتجاج کیا ہے۔
لاہور میں ہونے والے ایونٹ میں عیشا جواد اور مہک کھوکھر نے ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں حریف جوڑی کو واک اوور دینے پر احتجاج کیا۔
عیشا جواد کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ سنگلز سے دستبردار ہوئیں لیکن ڈبلز کے لیے فٹ تھیں تاہم میچ ریفری نے انہیں کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رشید ملک کا کہنا ہے کہ ریفری کے فیصلے کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا تھا، لیکن آئی ٹی ایف کے نئے قوانین کے مطابق اسی روز ڈبلز مقابلے میں حصہ لیا جا سکتا تھا۔