قومی کرکٹرز کو ٹی20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی پر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے پیشکش ملنے لگی۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیموں نے ٹی20 ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس دینے والے قومی کرکٹرز کے ساتھ رابطے کیے ہیں۔
بگ بیش لیگ کی ٹیموں کی طرف سے شاداب خان، فخر زمان اور حارث رؤف کو معاہدے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں قومی کرکٹرز کو آسٹریلوی ٹی 20 لیگ کی مختلف ٹیموں سے کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
بگ بیشن لیگ 5 دسمبر سے شروع ہوگی، برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈر اور میلبورن اسٹار نے قومی کھلاڑیوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی چند میچز کےلیے آسٹریلوی ٹی20 لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بینچ اسٹرنتھ کو آزمایا جائے گا، کچھ میچز کے لیے مزید کرکٹرز کےساتھ بھی رابطوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔