• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ روک تھام کیلئے اضافی مانیٹرنگ اسٹیشنز، ماحولیاتی پولیس کی تجاویز

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سموگ کی روک تھام کے لئے تجاویز تیار کر لی گئیں ۔ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) نے تجاویز پر مشتمل بریف وزیراعظم ہائوس بھجوا دی ۔ ذرائع کے مطابق اس بریف میں تجویز دی گئی ہے کہ سموگ روکنے کیلئے اضافی مانیٹرنگ اسٹیشنز اور ماحولیاتی پولیس ضروری قرار دی جائے،بریف میں شہروں کے درمیان فضائی آلودگی روکنے کیلئے قانون سازی کی بھی تجویز دی گئی جبکہ فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ ٹرانسپورٹ، بھٹوں، ترقیاتی کام اور انڈسٹریز کے دھوئیں کو قرار دیا گیا ۔سمری میں سائنٹفک لینڈ فل سائیٹ کے قیام اور بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی تجاویز شامل ہیں، عوام اور خصوصاً کسانوں کو کچرے اور فصلوں کی باقیات جلانے کے نقصان سے آگاہی کی بھی تجویز دی گئی ۔
تازہ ترین