• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے تین خواتین سمیت5افراد اغواء ہو گئے ۔تھانہ شہزاد ٹا ئون کو راشد فاروق نے بتایا کہ سنی اور سمیرینہ سمیت چار افراد نے مل کر مدعی کو اغوا کر لیا اور ورثاء سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے بطور تاوان لیا۔تھانہ کورال کومحمد انیس نے بتایا کہ مدعی کے چچازاد بھائی عمیر عمر 22سال کو اغوا کر لیا گیا۔تھانہ شمس کالونی کو وحید نذیر نے رپورٹ درج کرائی کہ باقر نے مدعی کی 35 سالہ بہن کو اغواء کر لیا ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں روبینہ کی دختر (ث) کو عامر وغیرہ نے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقے سے کالاخان کی بیٹی (ج) کو عبیدوغیرہ نے اغوا کرلیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تازہ ترین