• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی، ٹیسٹ میچ میں 5 مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بالر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی باؤلر بن گئے۔پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ عمران خان نے 1982 اور وقار یونس نے 1990 میں انجام دیا تھا۔پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس 1993 میں بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں اور پاکستان کی جانب سے وہ واحد فاسٹ باؤلر ہیں جو ایک سال میں 6 مرتبہ پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔ حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔1993 کے بعد سے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے فاسٹ باؤلرز کے لیے بہترین سال رہا ہے جس میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز اب تک 95 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

تازہ ترین