• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ، 2 جوان شہید

اسلام آباد ( وقائع نگار ،نمائندہ خصوصی ) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں قائم چیک پوسٹ پر مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا۔چوکی پر تعینات اہلکاروں نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا، جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا، جن کی شناخت نائیک رحمان اور لائس نائیک عارف کے ناموں سے ہوئی ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک رحمان کا تعلق چترال جبکہ لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے تھا،واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ تیس اکتوبر کو محکمہ انسداد دہشتگردی فورس نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ 

جن کی شناخت لعل مرجان عرف یاسر اور زر قیوم عرف زڑگے کے ناموں سے ہوئی تھی،سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے ایس ایم جی، ہینڈگرنیڈ، میگزین اورکارتوس برآمد ہوئے تاہم دیگر دہشتگرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید