• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکمانستان میں صدر عارف علوی کی تاجک ہم منصب سے ملاقات


صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے دورۂ ترکمانستان کے دوران تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ملاقات کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کاسا 1000 منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

پاک تاجک صدور نے افغانستان میں انسانی صورتِ حال کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک تاجکستان تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کا فروغ ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک افغانستان میں عدم استحکام سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان معیشت کو بچانے کے لیے منجمد اثاثے غیر منجمد کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانوں کے حقوق کا احترام اور افغان سر زمین کا کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونا ضروری ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان پائیدار امن خطے میں تجارت اور معاشی مواقع فراہم کرے گا۔

تازہ ترین