• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان ترکی میں کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے حیران کیوں ہوئے؟

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کو ترکی میں کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے  کورونا ٹیسٹنگ کے طریقے کار پر کافی حیرانی ہوئی۔

 فیروز خان نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ترکی میں کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ترکی میں جب انہیں ایک بلین کورونا ٹیسٹ ناک سے ہوتے دیکھنے کے بعد پہلی بار یہ پتاچلا کہ یہ ٹیسٹ بہت آسانی سے صرف منہ سے بھی کیا جاسکتا ہے‘۔


انہوں نے مزید لکھا کہ’ وہ ٹیسٹ کروانے کے بعد بھی یہی سوچ رہے تھے کہ یہ لڑکا ابھی مجھے ناک سے ٹیسٹ لینے کا کہہ کر سرپرائیز دے گا‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید