• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ، مشرق وسطیٰ کی اسٹاک مارکیٹس بھی گر گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے پھیلاو کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کی طرح مشرق وسطیٰ کی اسٹاک مارکیٹس بھی گر گئیں ۔

جمعے کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 12فیصد کمی کا اثر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے اسٹاکس پر بھی پڑا ، دبئی میں اسٹاک مارکیٹ سب سے زیادہ گراوٹ کا شکار رہی ۔

دبئی بینچ مارک 5.2فیصد تک گر ی جو مارچ 2020کے بعد سےبڑی کمی ہے، سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں 4.2فیصد کمی واقع ہوئی جو اکتوبر 2020کے بعد سے بڑی کمی ہے ۔

اسرائیل، مصر ، اردن ، کویت ، قطر اور ابوظہبی کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی کمی کا رحجان رہا۔

اہم خبریں سے مزید