بھارت: 19 سالہ طالب علم نے سپریم کورٹ میں دلائل دے کر اپنا مقدمہ جیت لیا
بھارت میں ایک 19 سالہ طالب علم جسے ایم بی بی ایس کی نشست سے محروم کیا گیا، اس نے خود اپنے مقدمے میں دس منٹ تک سپریم کورٹ آف انڈیا میں دلائل دیے اور ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کر لیا۔