• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جمالی پل کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

کراچی میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار افراد کو روکا تھا، روکنے پر موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

قومی خبریں سے مزید