بھارتی معروف اداکارہ ثانیہ مرزا کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ بھی لاہور کا معروف نعرہ لگاتی نظر آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا کی متعدد ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں ثانیہ مرزا پاکستانیوں سے ملنے والے پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور معروف لاہوری نعرہ ’جنہیں لاہور نئی ویکھیا، او جمیا ای نئی،‘ لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اس مختصر سی ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے ہمراہ شعیب ملک کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آ ج کل ثانیہ مرزا اور شعیب ملک پاکستان میں موجود ہیں۔
ثانیہ مرزا اور شعیب کی جانب سے گزشتہ دنوں شہر کراچی میں بھی ایک تقریب میں شرکت کی گئی تھی جبکہ آج یہ خوبصورت جوڑی لاہور میں اپنے مداحوں کے درمیان موجود ہے۔